حکومت کافخر امام کو چیئرمین کشمیر کمیٹی بنانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے سینئر سیاستداں اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فخر امام کو کشمیر کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے قبل کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمان لگاتار دس سال تک رہے۔

حکومت کی جانب سے فخر امام کو کشمیر کمیٹی کا چیئرمین بنانے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق فخر امام رکن قومی اسمبلی اور ممبر پی اے سی بھی ہیں،وہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔ان کے وسیع پارلیمانی تجربے کے باعث ان کو کشمیر کمیٹی کا چئیرمین بنانے پر اتفاق ہوا ہے۔

ان کی اہلیہ بیگم عابدہ حسین بھی سینئر سیاستدان ہیں اور نواز شریف کے پرانے دور حکومت میں وزیر بھی رہ چکی ہیں۔