گوجرانوالہ : وزیر اطلاعات فواد چودھری نےگوجرانوالہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی اورن لیگ شروع سے ہی ایک تھے،پچھلی حکومت نے ورثے میں تباہ حال معیشت چھوڑی ،جوپیسے لوگوں پرخرچ ہونے تھےوہ دبئی اورلندن سے برآمد ہورہےہیں،اربوں روپے کا لاڑکانہ پیکیج تھا، 90 ارب دبئی میں نکل آئےاوران کے کوئی پیسوں کے بارے میں پوچھے تو کہتے ہیں کہ جمہوریت خطرے میں ہے۔وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے کہاکہ عمران خان نے 6 ماہ میں پاکستان کوموثرطاقت بنایا،عمران خان وزیراعظم ہونےکےباوجودایک روپیہ سرکاری خزانے سےنہیں لیتے،عمران خان وزیراعظم ہاؤس میں نہیں رہتےوہ بنی گالا میں رہتےہیں، اخراجات خودبرداشت کرتے ہیں،