راولپنڈی : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہےوزیراعظم عمران خان نے مجھے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے نامزد کردیا ہے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شید رشید احمد نے کہاکہ ریاض فتیانہ کی جگہ پی ٹی آئی نے مجھے پی اے سی کے لیے نامزد کیا ہے ،پتہ نہیں اسپیکر کیوں تاخیر کررہے ہیں،انہوں نے کہاکہ میں پارلیمنٹ کا سینئر ترین سیاستدان ہوں ۔
شہبازشریف تو پہلی مرتبہ منہ اٹھاکر قومی اسمبلی میں آگیا ہے،شہبازشریف کے پاس کیا تجربہ ہے ،شہبازشریف نے تو پٹواری،تھانے اور بیوروکریٹ کےگھروں میں گھس جانےکی سیاست کی ہےاوریہی ان کاتجربہ ہے۔
مسلم لیگ کے رانا ثنا اللہ اور خواجہ سعد رفیق کی شیخ رشید کا پی اے سی میں مقابلہ کرنے کیلئے پی اے سی ممبر بننے کی خواہش پر وزیر ریلوے نے کہا کہ دونوں کو فی الفور پی اے سی کا ممبر بنایا جائے۔