اسلام آباد : سابق وزیرمذہبی امور سردار یوسف نےکہاکہ ہماری حکومت نے حج اخراجات میں کمی کی تھی لیکن موجودہ حکومت اضافہ کیا ہے اور حج اخراجات میں اتنازیادہ اضافہ ظلم ہےجبکہ حکومت چاہے تو اخراجات کم کرسکتی ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےسابق وزیرمذہبی امور سردار یوسف نےکہا کہ حج اخراجات میں اتنازیادہ اضافہ ظلم ہے جس کی وجہ سے موجودہ وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کابینہ اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ ن لیگ کی حکومت نے سرکاری حج کی ایک ہی کیٹگری رکھی تھی، حکومت چاہے تو اخراجات کم کرسکتی ہے۔