اسلام آباد :وفاقی وزیر پیٹرولیم اور قدرتی وسائل غلام سرور خان نے گیزر کو لگژری آئٹم قرار دےدیا ، انہوں نے کہاکہ گیس اگر چولہے کے لیے استعمال ہوگی تو ضرورت اور گیزر میں استعمال ہوگی تو لگژری ہے۔
اس کے علاوہ وفاقی وزیر نے عوام کو پانی چولہے پر گرم کرنے کا مشورہ بھی دیا اور کہا کہ عوام پانی چولہے پر گرم کریں ۔
خیال رہے کہ ہر سال بجٹ پر حکومت کی جانب سے پرتعیش اشیاء پر اضافی ٹیکس عائد کیا جاتا ہے، ان اشیاء میں ایئرکنڈیشنر، سگریٹ، ریفریجریٹر، گاڑی، میک اپ کا سامان وغیر شامل ہوتے ہیں۔