اسلام آباد : پاکستانی سرمایہ کاروں کے لئے خوشخبری، دبئی میں کاروبار شروع کرنا آسان ہو گیا، کوئی رجسٹریشن فیس نہیں جبکہ تین ماہ تک دفتر کی سہولت بھی مفت فراہم کی جائے گی ۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہاکہ دبئی میں موجودپاکستانیوں نے کسی وجہ سے کارروبار بند کردیا تھاان کیلئے دبئی کی ایک کمپنی کے ساتھ معاہدے طے پا گیا ہے، معاہدے کے تحت کمپنی پاکستانی سرمایہ کاروں کو تین ماہ کے لئے دفتر کی مفت سہولت فراہم کرے گی ،جبکہ دبئی میں کاروبار شروع کرنے کے لئے سرمایہ کاروں کو کسی قسم کی رجسٹریشن فیس بھی ادا نہیں کرنا پڑے گی۔