پولیس نےطلبہ کو منشیات کے استعمال سے روکنے کیلئے انوکھا طریقہ متعارف کرا دیا

 

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت میں پولیس نے طلبہ کو منشیات کے استعمال سے روکنے کیلئے انوکھا طریقہ اختیار کیاہے جس سے طلبہ کو بیرون ملک تعلیم کیلئے ویزہ بھی نہیں ملے گا۔
آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار نے کہا ہے کہ منشیات استعمال کرنے والے طلباکے کریکٹر سرٹیفیکیٹ پر’منشیات کا عادی‘ لکھا جائے گا،اس موقع پر انہوں نے مزید کہاکہ طلبااپنے ہاتھ سے اپنا مستقبل تباہ نہ کریں۔ منشیات کی لعنت سے بچیں۔
عامرذوالفقار نے طلبا کے کریکٹر سرٹیفیکیٹ پر منشیات کا عادی لکھنے کی توجیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ طلب اور رسد کا ہے، سپلائی پر ہم نے مکمل نظر رکھی ہے، اب ڈیمانڈ روکنے کیلئے یہ طریقہ سب سے کارآمد ہے۔