ملکی مسائل پر قابو پانا حکومت کے بس کی بات نہیں۔ترجمان (ن) لیگ

مسلم لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی مسائل پرقابوپاناآپ کی حکومت کے بس کی بات نہیں، آل پارٹی کانفرنس بلالیں،ہم آپ کی مددکریں گے۔

مسلم لیگ نواز کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم خان کے ٹویٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کچھ اپنی حکومت کے عوام پر مظالم پر بھی ٹویٹ کریں۔ملکی کا قرضہ 26 ارب جبکہ غیر ملکی قرضہ 100 ارب تک پہنچ گیا ہے، معاشی پالیسی اور معاشی وژن کدھر ہے، صورتحال ٹویٹ کرکے ٹھیک نہیں ہوگی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملکی معاملات ہوں تو تکبر اور ذاتی انا کو پس پشت ڈال دینا چاہیے، معاشی بحران ختم کرنے کےلیے مسلم لیگ نواز حکومت کی مدد کرے گی۔

ترجمان مسلم لیگ نواز کا کہنا تھا کہ صورتحال پر قابو پانا اس حکومت کے بس کی بات نہیں، اسحاق ڈار، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال اور مفتاح اسماعیل کو بلالیں آپ کی مدد کریں گے۔

سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی ناتجربہ کاری سے عوام مشکلات اور مایوسی کا شکار ہیں، پارلیمان کا اجلاس بلالیں شہباز شریف سے نہ ڈریں۔