فائل فوٹو
فائل فوٹو

برفباری کے سابقہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کا امکان

محکمہ موسمیات نے رواں ماہ ملک بھر میں بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری کی نوید سنا دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ماہ ملک بھر میں اچھی بارش کی توقع ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری سے سابقہ تمام ریکارڈ ٹوٹ جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ماہ پاکستان بھر میں 4 سے 5 بارش برسانے والے سلسلے داخل ہونے کا امکان ہے۔

نئے سلسلوں کے داخل ہونے سے پورے ملک کے طول و عرض میں بارشیں ہوں گی اور ان بارشوں کے باعث سندھ و بلوچستان کے خشک اور قحط زدہ علاقوں میں بھی صورتحال بہتر ہو جائے گی۔

محکمہ موسیمیات کے مطابق بارش سے فصلوں پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے،زمینداروں کوفایدہ پہنچے کا اور زیر زمیں پانئی  سطح میں اضافہ ہو گا۔