وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدی نے کہاہے کہ وزیر اعظم نے سانحہ ساہیوال کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کیاہے ، نواز شریف اور آصف زرداری کی آخری زندگی جیل یا لندن میں گزرے گی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم نے گیس کے بلوں میں اضافے کا نوٹس لے لیاہے اور تحقیقات کا حکم دیاہے
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق ایک الگ جماعت ہے، اس کے ساتھ اختلافات کی نوعیت زیادہ شدید نہیں۔
انہوں نے کہا کہ جیسے ہی کوئی بڑا آدمی جیل جائے تو پھر بیمار ہو جاتا ہے، عدالت اور نیب دیکھے کہ جو سلوک عام قیدی کے ساتھ ہوتا ہے، وہی ان کیساتھ بھی ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی صحت کا معاملہ ڈاکٹرز نے طے کرنا ہے جو لوگ تیس سال اقتدار میں رہے ہوں اور بیرون ملک علاج کا کہیں تو انہیں شرم سے ڈوب مرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو سلیوٹ کرنے پر کسی پولیس اہلکار کو تبدیل نہیں کیا، ہم چھوٹے دل کے لوگ نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کل صحت کارڈ کا پہلا مرحلہ شروع ہوجائیگا ، یہ وفاقی حکومت کا بہت بڑا پروگرام ہوگا جس میں شہری سات سے نو لاکھ کا علاج کروا سکیں گے اور یہ صحت کے حوالے سے ایک بہت بڑاانقلاب ہوگا۔
انہونے کہا کہ پنجاب میں گورننس کے نظام میں بہتری لائیں گے ، پولیس میں اصلاحات کرنے جارہے ہیں۔