وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داؤد نے کہاہے کہ میرا ڈیسکون کمپنی سے کوئی تعلق نہیں ، صرف حصہ دار ہوں ، مہمند ڈیم کے ٹھیکے پراپوزیشن کو تحفظات ہیں تو کمیٹی بنا کر تفتیش کروا لے ، مجھے کوئی اعتراض نہیں ہوگا ۔
مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہمند ڈیم کے ٹھیکے میں فائدہ بھی ہوسکتا ہے اور نقصان بھی ہو سکتاہے، میں نے یہ ٹھیکہ حاصل کرنے کیلیے کوئی حکومتی اثر و رسوخ استعمال نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ میں شہبازشریف کے بیان کے مطابق تیار ہوں کہ اس معاملے پر کمیٹی بنائی جائے اور اس کی تفتیش کرلی جائے ۔
aنہوں نے کہا کہ مہمند ڈیم کے ٹھیکے کےلئے بولی کا عمل مشیر بننے سے پہلے شروع ہوا اور میں اس حوالے سے وزیراعظم کو پہلے ہی بتاچکا تھا کہ یہ مسئلہ آسکتا ہے۔
عبدالرزاق داؤد نے واضح کیا کہ مہمند ڈیم کے ٹھیکے کے سارے معاملے میں مفادات کا ٹکراؤ نہیں۔