نواز شریف کی اندرون خانہ ڈیل ہو چکی ہے، وہ علاج کے لیے لندن جارہے ہیں،ا ب سوال یہ ہے کہ وہ لندن جا کرواپس آئیں گے یا نہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں ایک سینئر صحافی نےانکشاف کیا ہے کہ این آر او ہوچکا ہے اوریہ ڈیل اگلے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا آپریشن لند ن میں ہواہے اورپوری دنیا میں جہاں ڈاکٹر دل کا آپریشن کرتے ہیں ، مریض کو علاج کیلئے وہاں پر ہی جانا پڑتاہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں جو کچھ ہورہا ہے، یہ ڈیل کے تحت ہی ہورہا ہے، مریم نواز بھی کچھ عرصہ خاموش رہیں گی جو ڈیل کا حصہ ہے۔
تجزیہ کار وں کا کہنا ہے کہ نوازشریف سے اگر ڈیل یا ڈھیل ہوئی تو اس میں آصف زرداری کو بھی شامل کرنا پڑےگا۔
ان کا کہنا تھا اگرعوام کے لوٹے ہوئے پیسے واپس آئیں گے تب کوئی بھی ڈیل قابل قبول بن جائے گی، تجزیہ کاروں کے مطابق راستہ یہی ہے کہ پیسے دیں اور سیاست کریں کیونکہ دونوں جماعتیں کمزور نہیں ہیں اور نہ ہی ختم ہوسکتی ہیں۔ اگر پیسے دیں تو انہیں موقع دینا چاہیے۔
وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ 30 سال اقتدار کے بعد نوازشریف کو پاکستان کے ہسپتال پسند نہیں آرہے تو اس پرکیا کہا جائے اگر پیسے دے دیں تو پلی بارگین کا راستہ موجود ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سانحہ ساہیوال کے کیس میں ہماری پالیسی واضح ہے کہ انصاف ہوگا، اگر ضرورت محسوس ہوئی توجوڈیشل کمیشن بھی بنا دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں گورننس کا نیا اسٹرکچر ہے، چند دنوں میں واضح خدوخال سامنے آجائیں گے جن کا تحریک انصاف نے وعدہ کیا تھا۔