فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) نے وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کو ٹیکس بقایہ جات کی عدم ادائیگی پر نوٹس جاری کر دیا۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے علیمہ خان کو بقیہ ٹیکس کی ادائیگی کے لیے 7 فروری تک کی مہلت دے دی ہے۔
علیمہ خان نے دبئی فلیٹس چھپانے پر عائد کیا گیا ٹیکس تاحال ادا نہ کیا۔ ان کے ذمے تاحال 2 کروڑ 21 لاکھ روپے ٹیکس واجب الادا ہے۔علیمہ خان نے دبئی میں 28 لاکھ 78 ہزار درہم سے زائد مالیت کا فلیٹ خریدا تھا اور ایف بی آر نے ان پر ٹیکس اور جرمانہ کی مد میں 2 کروڑ 94 لاکھ روپےعائد کئے تھے۔
انہوں نے 13جنوری کو ایف بی آر کو 73 لاکھ روپے کی ادائیگی کی اور بقیہ 2 کروڑ 21 لاکھ روپے کی ادائیگی کیلئے ایف بی آر سے 21 جنوری تک مہلت مانگی۔
علیمہ خان نے چیئرمین ایف بی آر کو قسطوں میں ادائیگی کیلئے درخواست بھی دی تھی لیکن انہوں نے تاحال ادائیگی نہ کی۔