شیخ رشید احمد۔خواجہ سعد رفیق
شیخ رشید احمد۔خواجہ سعد رفیق

شیخ رشید نہ سعد رفیق۔اسپیکر نے فیصلہ کر لیا

اسپیکر قومی اسمبلی نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید اور خواجہ سعد رفیق کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر کمیٹی میں بد نظمی نہیں چاہتے اس لیے دونوں رہنماؤں کو پی اے سی میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اس بابت حکومت اور اپوزیشن سے بات کی ہے۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن نے خواجہ سعد رقیق اور حکمراں جماعت نے وزیر ریلوے شیخ رشید کو پبلک اکاؤنٹ کمیٹی(پی اے سی) کے ممبر کے طور پر نامزد کیا تھا۔

واضع رہے کہ شیخ رشید ماضی میں چیئرمین پی اے سی شہباز شریف کی تعیناتی کو بھی غیر آئینی قرار دے چکے ہیں۔

وزیر ریلوے نے کہا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کی اس عہدے پر تعیناتی بلے کو دودھ کی رکھوالی پر بٹھانے کے مترادف ہے۔