حکومت نے حج سبسڈی دینے پر دوبارہ غور شروع کردیا۔
ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے وزیراعظم کو سبسڈی پر آمادہ کرنے کی کوششیں شروع کردی ہیں جس کے بعد وزارت مذہبی امور حج پر سبسڈی کےلیے سمری دوبارہ کابینہ کو بھیجے گی۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ کابینہ نے حج پالیسی کی حتمی منظوری نہیں دی، حج پر سبسڈی کا کوئی تصور نہیں، کوشش کی تھی کہ حاجیوں کا کھانا حکومت کی طرف سے دیا جائے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا تھا جس میں حاجیوں کو رواں برس سبسڈی نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔