لاہور : سابق وزیر اعظم نواز شریف کے 6 رکنی میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر محمود ایاز نےکہاکہ نوازشریف کے دل کے معاملے پر ماہر امراض قلب کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیںاور تمام رپورٹس پر مشاورت جاری ہے۔
نجی ٹی وی کےمطابق پروفیسر محمود ایازنے کہاکہ نوازشریف کو ابھی بیرون ملک علاج کیلئے بھیجنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا کیونکہ ان کے تمام امراض کا علاج پاکستان میں ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی ٹیسٹ رپورٹس میڈیکل بورڈ کے سامنے ہے، رپورٹس کی روشنی میں نوازشریف کے بارے میں فیصلہ کریں گے۔
دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئےکہاہے کہ ڈاکٹر زنواز شریف کی صحت کے حوالے سے پریشان لگ رہے ہیں۔
انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہاکہ میاں صاحب کو مزید ٹیسٹوں کے لیے لے جایا گیا ہے،جبکہ اب تک کی صحت سے متعلق ڈاکٹرز پریشان لگ رہے تھے۔
مریم نواز نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحتیابی کیلئے دعاگوافراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کو اچھی صحت اور لمبی عمر عطا فرمائے ۔