اسلام آباد: وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہاکہ حکومت نے جو صحت کارڈ کا وعدہ کیا تھا آج صحت کار ڈ کا آغاز کرکےحکومت نےاپنے وعدے کی تکمیل کردی ہے ،انہوں نے کہاکہ 20فروری سے لوگوں کو صحت کارڈ ملنا شروع ہوجائیں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی وزیر صحت عامر کیانی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاکہ صحت کارڈ کے پہلے مرحلے کا آغاز کردیا ہے جس سے غریب طبقے کوفائدہ ہوگا ، اس کے ذریعے 7لاکھ 20ہزار کاعلاج مفت ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ غریب آدمی کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور20فروری سے پنجاب کے ایک کروڑ لوگوں کو صحت کارڈ ملنا شروع ہوجائیں گے ۔
ان کاکہنا تھا کہ میڈیا کارکنوں کوبھی صحت کارڈ جاری کئے جائیں گے ، حکومت نے صحت کار ڈ کا آغاز کرکے آج اپنے وعدے کی تکمیل کردی ہے ۔