نبیل گبول نے پی ٹی آئی حکومت کو انڈر20حکومت قراردیدیا

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نبیل گبول نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو انڈر20 حکومت قرار دیتے ہوئے کہاکہ ایک ماہ بعد عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نبیل گبول نے کہاکہ حکومت کی کارکردگی نہ ہونے کے باعث شیخ رشید استعفیٰ کا سوچ رہے ہیں،حکومتی کارکرردگی کی وجہ سے عوام کے ساتھ پارٹی کے اندر بھی لوگ پریشان ہیں۔
اپوزیشن نے اب طے کرلیا ہے کہ عوام کو مہنگائی، خارجہ پالیسی کے حوالے سے مشکلات سے نکالنا ہے، حکومت نے وعدوں کے مطابق کام نہیں کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم کسی سے ڈیل نہیں کررہے بلکہ اپوزیشن کی تمام جماعتوں سے رابطہ رکھے ہوئے ہیں،تحریک انصاف کو وقت دینا چاہتے ہیں لیکن اب تو انہیں لانے والے خود بھی پریشان ہیں۔