لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائدین کو این آر او ملنے کی خبریں واقعی حقیقت پر مبنی ہیں،خود ن لیگ کے لوگوں نے رابطہ کرنے پر این آر او ملنے کی تصدیق کی ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کےسینئر رہنما چوہدری منظورکا کہناتھاکہ ن لیگ کے قائدین کو این آر او ملنے کی خبریں درست ہیں، ن لیگ کے لوگوں نے بھی این آر او ملنے کی تصدیق کی ہے، انہوں نے مزید کہاکہ وزیراعظم عمران خان کو کہا گیا ہے کہ روک سکو تو روک لو، این آر او آیا رے۔