کروڑوں روپے مالیت کی منشیات ضبط ، تین اسمگلرز گرفتار

پاکستان کوسٹ گارڈز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان کے علاقے وندرسے105کلو منشیات اورتین کلو حشیش کی کراچی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی اوردواسمگلرزکوگرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسمگل کی جانے والی 105کلومنشیات کوئٹہ سے بذریعہ مسافر کوچ کراچی لیجائی جارہی تھی کہ اسے خفیہ اطلاع ملنے پر چھاپہ مارکر ضبط کرلیا گیا اور اس لیجانے والے 2اسمگلرز کو بھی گرفتار کرلیا گیا ۔

ترجمان کوسٹ گارڈزکے مطابق دوسری چھاپہ مار کارروائی میں مسافر کوچ سے 3 کلو حشیش برآمدکرکےایک ملزم کوگرفتارکرلیا گیا ،برآمدکی گئی منشیات کی مجموعی مالیت دو کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے۔