صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی رنگ لائے گی۔
صدر مملکت عارف علوی نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیا اور کہا کہ بھارت کا کشمیریوں پر ظلم دہشت گردی کو فروغ دینے کے مترادف ہے، مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری کا دوغلا پن شکوک و شبہات ابھار رہا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پیلٹ گنز سے نہتے کشمیریوں پر بھارتی ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری ہے، کشمیریوں کا جذبہ حریت اور حق خود ارادیت بڑھ رہا ہے۔