بلاول بھٹو زرداری کاوادی کشمیر کی عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار

بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ شہیدوں کا خون رنگ لائے گا، بھارت کا مقدر شکست کے علاوہ کچھ نہیں، تنازعہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن و خوشحالی کا خواب ادھورا رہے گا.

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری کاکہنا تھا کہ عالمی برادری عدل و انصاف کے تقاضے پورے کرےاور مودی کو لگام دیکر بھارت کو انسانی حقوق کے منشور پر عملدرآمد کا پابند کیا جائے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی جاری خلاف ورزیوں کو روکا جائے، کشمیر، پیپلز پارٹی کے نظریئے کا اہم جز ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیئے پی پی پی قیادت کی کاوشیں تاریخی ہیں.

انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو نے جس طرح کشمیری عوام کا مقدمہ عالمی فورمز پر لڑا اس پر پاکستانی قوم کو فخر ہے، شہید بی بی نے حکومتی سطح پر ہر سال یومِ یکجہتی کشمیر منانے کا اہم فیصلہ کیاتھا، یہ محترمہ بینظیر بھٹو ہی تھیں، جنہوں نے پارلیمنٹ کی خصوصی کشمیر کمیٹی قائم کی اور کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف ہر فورم پر آواز اُٹھائی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ مظلوم کشمیریوں کی حق خود ارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھیں گے۔