پشین میں چھت گرنے سے 4 بچیاں جاں بحق
ایک خاتون سمیت 4 زخمی افراد طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل، 3 کی حالت تشویشناک ہے
بلوچستان کے ضلع پشین میں بارش کے بعد کچے مکان کی چھت گرنےکے باعث 4 معصوم بچیاں ہلاک اور1 خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔
نجی ٹی وی چینلز کے مطابق بلوچستان کے ضلع پشین میں بارش کےبعد 4 کمروں پر مشتمل ایک کچے مکان کی چھت اور دیواریں گر گئیں جس کے نتیجے میں 4 معْصوم بچیاں ملبے تلے دب کرہلاک ہو گئیں جبکہ ایک خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے.
تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہےجہاں 3 زخمیوںکی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے