سوئی سدرن گیس کمپنی نے پریشر میں کمی کے باعث منگل کی رات 8 بجے سے سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز 36گھنٹے کیلیےبند کر دیے گئے۔
ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز منگل شب 8 بجے سے بند کردیے گئے ہیں اور صوبے بھر میں سی این جی اسٹیشنز36 گھنٹوں کی بندش کے بعد جمعرات کی صبح 8 بجے کھلیں گے۔
ترجمان نے بتایا کہ پریشر میں کمی کی وجہ سےگھریلو صارفین اور کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گھریلو صارفین کی طلب پوری کرنے کی غرض سے سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز کو آج رات8 بجے سے 36 گھنٹے بند کیا جائے گا۔