مختلف ممالک کے لئے 15 فیصد تک کم کردیئے گئے(فائل فوٹو)
مختلف ممالک کے لئے 15 فیصد تک کم کردیئے گئے(فائل فوٹو)

پی آئی اے کا 3 نئے روٹس پر پروازیں شروع کرنے کا اعلان

پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز نے 19 فروری سے 3  نئے روٹس پر پروازیں  شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پی آئی اے 19 فروری سے پشاور سے شارجہ کیلیے ہفتے میں دو فلائٹس چلائے گی،اسی طرح 22فروری کو پشاور سے العین کی پروازوں کا بھی آغاز کیا جائے گا،ان روٹوں پر ہفتہ وار 2 پروازیں فلائی کریں گی۔

چیف ایگزیکٹو افسر پی آئی اے ارشد ملک کے مطابق خیبر پختونخوا، فاٹا اور جنوبی پنجاب کی سہولت کے لیے نئے روٹس شروع کیے جا رہے ہیں اور بہت جلدمزید نئے روٹس پر بھی پروازیں شروع کرنے کا ارادہ ہے تاکہ عوام میں پی آئی اے کا اعتماد بحال کیا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ مزید تین روٹس شروع کرنے کا مقصد مسافروں کو سہولت فراہم کرنا اور ان کا پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز پر اعتماد کو بحال کرنا ہے تاکہ وہ سفر کیلیے پی آئی اے کو ترجیح دیں۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے یکم جنوری کو پی آئی اے کے چیئرمین کو ہدایات جاری کی تھیں کہ وہ ادارے کی بحالی اور خسارے کو کم کرنے کیلئے جامع پلان تشکیل دیں ۔