رمشا وسان قتل کیس کےمرکزی ملزم نے گرفتاری دے دی

رمشا وسان قتل میں ملوث مرکزی ملزم ذوالفقار وسان نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے 6 روز قبل رمشا وسان کو قتل کیا تھا،ملزم کے ایک ساتھی غفاروسان کو 2روز قبل گرفتار کیا گیا تھا،گزشتہ روزنواب وسان کےباورچی کو بھی حراست میں لیاگیاتھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ذوالفقار وسان اغوابرائے تاوان اور ڈکیتی سمیت دیگر جرائم میں بھی پولیس کو مطلوب تھا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ رمشا وسان ملزمان کی برادری سے تعلق رکھتی تھی۔

یاد رہے کہ خیرپور کے علاقہ گنب میں 13 سالہ رمشا کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا تھا جس میں چار ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مذکورہ کیس سے متعلق ایس ایس پی خیرپور خصوصی ہدایات دے رکھیں کہ قاتلوں کو ہرحال میں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ یہ واقعات نا قابل برداشت ہیں، کیس کی پیش رفت سے متعلق آگاہ کیا جائے۔