ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو اسپتال سےجیل منتقل کرنےکاکوئی فیصلہ نہیں کیاگیا۔
ترجمان وزیراعلی پنجاب شہباز گل نے کہا ہے کہ نوازشریف کے میڈیکل بورڈ کی جانب سے نئی رپورٹس حکومت کو نہیں بھجوائی گئیں۔پنجاب حکومت نےنوازشریف کوجیل منتقل کرنے کے احکامات بھی جاری نہیں کیے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیکل بورڈکی جانب سےرپورٹس کاجائزہ لیکرجوبھی ہدایات کی جائیں گی عمل ہوگا۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کا سروسز اسپتال میں پانچواں روز ہے، آج میڈیکل بورڈ نوازشریف کے طبی معائنے کی رپورٹس کا معائنہ کرے گا۔
گزشتہ روز نواز شریف کے طبی معائنےکی رپورٹس کویکجا کیا گیا تھا،نوازشریف کے خون،ہارمون،دل کےٹیسٹ،سی ٹی اسکین اورپیٹ کاالٹراساؤنڈ کیاگیاتھا۔