کوچ اور پک اپ میں خوفناک تصادم، 13افراد جاں بحق

تصادم کے بعد بس سلنڈر پھٹ گیا اور آگ لگ گئی جس کے باعث زیادہ جانی نقصان ہوا۔

               
February 6, 2019 · اہم خبریں

کرک کے علاقے انڈس ہائی وے پر سپینہ بانڈہ کے مقام پر مسافر کوچ اور پک اپ کے درمیان حادثے کے نتیجے میں 13افراد جاں بحق جب کہ 4 شدید زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال کرک منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بد نصیب مسافر کوچ پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان جا رہی تھی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق تصادم کے بعد بس سلنڈر پھٹ گیا جس سے آگ لگ گئی تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔