وزیراعظم اُن وزراسے استعفے لیں جن پر نیب کیسز ہیں۔(ن) لیگ کا مطالبہ

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیرنے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم اُن وزراء سے استعفے طلب کریں جن پر نیب کیسز ہیں۔

نیب کی جانب سے پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان کی گرفتاری پرنجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے محمد زبیر کا کہنا تھا کہ نیب کی آج کی پیش رفت مثبت ہے، پاکستان میں سیاست کی ساکھ برقرار رکھنے کیلیے وزیراعظم عمران خان پر بڑی ذمے داری ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار علیم خان کی گرفتاری کے بعد اپنے صوبے کے انتظامات کس طرح چلائیں گے۔

محمد زبیر نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم اُن وزراء سے استعفے طلب کریں جن پر نیب کیسز ہیں۔