علیم خان کی گرفتاری ۔ وزیراعلی پنجاب نےاہم اجلاس طلب کرلیا

سینیئرصوبائی وزیرعلیم خان کی گرفتاری کے بعد وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارنے اعلی سطحی اجلاس طلب کرلیا۔

اجلاس کے لیے وزیراعلی نے وزیرقانون بشارت راجہ کوفوری طلب کرلیا جب کہ دیگراہم وزرا کو ابھی ایوان وزیراعلی بلالیا گیا۔

اجلاس میں علیم خان کی گرفتاری کے تناظرمیں حکومت پنجاب اپنا لائحہ عمل مرتب کرے گی۔

واضح رہے کہ نیب نے وزیر بلدیات پنجاب علیم خان کو آف شور کمپنی کیس میں نیب لاہور میں طلب کیا تھا جہاں سینئروزیرپیش ہوئے اور نیب کے سوالوں کے جوابات دیے لیکن تسلی بخش جواب نہ دینے کے باعث نیب نے انہیں حراست میں لے لیا۔