وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور نے کہا ہے کہ روسی کمپنی پاکستان میں 10ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔
انہونے کہا کہ انٹراسٹیٹ گیس سسٹم اورگازپروم کمپنی میں معاہدہ طے پا گیاہے،معاہدہ پاکستان روس باہمی تعاون کی روشن مثال ہے۔
ان کا کہاتھا کہ روسی کمپنی پاکستان میں تیل وگیس کے شعبےمیں سرمایہ کاری کرے گی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ روسی کمپنی پاکستان میں تیل وگیس کے شعبےمیں سرمایہ کاری کرے گی۔
وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ ملک کو روزانہ 500 ملین سے 1بلین کیوبک فٹ گیس فراہم کی جائیگی ۔
انہوں نے کہا کہ گیس سمندرکے راستے پاکستان پہنچائی جائے گی جبکہ گیس پائپ لائن کی تعمیر3 سے 4 سال میں مکمل کی جائیگی.
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos