پیپلزپارٹی نے علیم خان کرپشن کیس میں وزیراعظم عمران خان کو بھی شامل تفتیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایک بیان میں رہنما پاکستان پیپلزپارٹی مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ اگر علیم خان پر کرپشن یا ناجائز اثاثوں کا الزام ہے تو عمران خان بھی اس زد میں آتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شوکت خانم، نمل اور تحریک انصاف کو بھی علیم خان کروڑوں روپے سالانہ چندہ دیتے ہیں۔
مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ عمران خان کے کچن سے لے کر گاڑیوں، جہاز اور ہیلی کاپٹر کا خرچہ بھی علیم خان دیتے رہے ہیں۔
ان اک کہنا تھا کہ پوری دنیا کو پتا ہے کہ علیم خان وزیراعظم عمران خان کے خرچے اٹھاتے رہے ہیں لہذا علیم خان کرپشن کیس میں وزیراعظم عمران خان کو شامل تفتیش کیا جائے۔