و زیر اعظم عمران خان ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والوں کتے ساتھ ڈنر کریں گے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 2018 میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے پاکستانیوں کی ایک فہرست تیار کی ہے۔ ان لوگوں کو و زیر اعظم عمران خان کے ساتھ کھانا کھلایا جائے گا۔
وزیر اعظم عمران خان کی میزبانی میں ڈنر کے انتظامات کیلئے وزارت خزانہ کو سمری ارسال کردی گئی ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے تیار کی گئی فہرست میں ان 50 کمپنیز اور افراد کے نام شامل ہیں جنہوں نے گزشتہ برس سب سے زیادہ ٹیکس ادا کیا ۔
سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والی کمپنیز میں او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل، پی ایس او شامل ہیں۔
حبیب بینک، ایم سی بی، یو بی ایل، نیشنل بینک، سلک بینک سمیت سیلولر فون بنانے والی کمپنیز اور ٹیلی کام کمپنیاں بھی سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والوں میں شامل ہیں۔
ان کمپنیوں کے سربراہان، سی ای او یا دیگر نمائندگان وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے دیے جانے والے عشائیے میں شرکت کریں گے۔