پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کی تحریک بس پیسے حلال کرنے کا ذریعہ ہے، وفاقی وزیر
پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کی تحریک بس پیسے حلال کرنے کا ذریعہ ہے، وفاقی وزیر

شہبازشریف پبلک اکائونٹس کمیٹی سے الگ ہو جائیں۔فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں کسی کو این آر اونہیں ملے گا،یہ کہنا کہ کسی کواین آراوملے گا،یہ ناممکن ہے،واضح کردیں نہ ڈیل ہوگی نہ ڈھیل ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی سینئرقیادت کا اجلاس عمران خان کی زیرصدارت ہوا،اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں پی اے سی میں شہبازشریف کے کردار پرتشویش کا اظہارکیا گیا۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہعلیم خان جیسی سوچ شہبازشریف کی بھی ہونی چاہیے،شہبازشریف پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑکربدعنوانی کےمقدمات کاسامناکریں۔انہوں نے کہا ن لیگ پی اے سی کوبدعنوانی کیخلاف مقدمات میں ڈھال کےطورپراستعمال کرناچاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے پی اے سی کا چیئرمین بننے کے عد نیب کے لوگوں کوطلب کیا اور ان پر دبائو ڈالا۔

ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے مقدمات کومنطقی انجام تک پہنچائیں گے،میرٹ اورشفاف احتساب ہوتا ہوا نظرآنا چاہیے،یہ عمران خان کی ذاتی لڑائی نہیں پاکستان کے لوگوں کی لڑائی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ احتساب کے لیے ہم اداروں کے پیچھے کھڑے ہیں، احتساب کی کارروائی سے یہ نہیں لگنا چاہیےکہ بیلنس کارروائی ہورہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ علیم خان نے استعفا دے کرشاندارروایت کا آغازکیا ہے ،علیم خان کے استعفے کے بعد ثابت ہوا پی ٹی آئی ودیگرجماعتوں کے سیاسی کلچرمیں فرق ہے۔