ن لیگ کی جانب سے 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔فائل فوٹو
ن لیگ کی جانب سے 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔فائل فوٹو

نالائق حکمرانوں کی صرف زبان چل رہی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہا ہے کہ نواز شریف کو ذہنی اذیت سے دوچار کرنے کیلیے ایسے ہتھکنڈے قابل مذمت ہیں،عارضہ قلب کے مریض کو سروسزاسپتال منتقل کرنے کی کیا منطق ہے؟۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف ان کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں کرینگےکہ وہ ان سے علاج کی بھیک مانگیں،علاج جیسے بنیادی حق پرسیاست کرکے حکمرانوں نے اپنی کم ظرفی ظاہر کی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا این آر او کا سودا بک نہیں رہا،نالائق حکمرانوں سےحکومت توچل نہیں رہی، صرف زبان چل رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کی حکومت کی نالائقی کو شہبازشریف ڈھیل نہیں دیں گے،شہبازشریف ،ن لیگ پاکستان کے عوام کے حقوق کے دفاع میں کھڑی ہے۔

مریم اورنگ زیب کا کہنا تھا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا عہدہ حکومتی مہربانی نہیں،قوم کو سلیکٹڈ وزیراعظم نامنظور ہے اور رہے گا،عوام کو سلیکٹڈ مینڈیٹ پر آج بھی تشویش لاحق ہے۔

انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم اوران کے ٹولے کا اوڑھنا بچھونا صرف جھوٹ ہے،حکومتی وزرا میں وزیر اطلاعات بننے کی جنگ جاری ہے

انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ ہوا ن لیگ کے کن منصوبوں پراپنے نام کی تختیاں لگانی ہیں، نااہل حکومت کی 6 ماہ کی کارکردگی یہ ہے ن لیگ منصوبوں کی تختیاں چرانی شروع کردی ہیں۔