وعدہ معاف گواہ نےمنی لانڈرنگ سے متعلق بیان ریکارڈ کرا رکھا ہے۔فائل فوٹو
وعدہ معاف گواہ نےمنی لانڈرنگ سے متعلق بیان ریکارڈ کرا رکھا ہے۔فائل فوٹو

نیب نے 3 ریفرنسز دائر کرنے کی منظور دے دی

نیب کے ایگزیکٹوبورڈ کے اجلاس میں بد عنوانی کے تین ریفرنسز دائر کرنے کی منظور دے دی گئی۔

چیئرمین نیب کا کہنا ہے کہ نیب ملک سے بد عنوانی کے خاتمے کے لیے ’احتساب سب کے لیے‘کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے

ان اک کہنا تھا کہ نیب بد عنوانی کے خاتمہ کو نہ صرف اپنی قومی ذمے داری سمجھتا ہے بلکہ کرپشن فری پاکستان کے لیے بھر پور کاوشیں کر رہاہے ۔

یب کے ایگز یکٹو بورڈ کا اجلاس چیئر مین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ہوا جس میں کہا گیا کہ تمام انکوائریاں اور تحقیقات مبینہ الزامات کی بنیاد پر شر وع کی گئی ہیں جو کہ حتمی نہیں۔

نیب قانون کے مطابق تمام متعلقہ افراد سے بھی ان کا موقف معلوم کیا جائے گا جس کے بعد مزید کارروائی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جاتا ہے ۔