نیاپاکستان خطےمیں امن کی کوششیں جاری رکھےگا،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ پاکستان درست سمت کی طرف گامزن ہے،نیاپاکستان خطےمیں امن کی کوششیں جاری رکھےگا،برمنگھم ماسکوسےنئےتعلقات کونئی جہت ملےگی،سی پیک کےمنصوبےکوپایہ تکمیل تک پہنچایاجائےگا،پاکستان یورپین یونین اوربرطانیہ کےساتھ نئےتجارتی معاہدےکرنےجارہاہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق برمنگھم میں پاکستانیوں کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کاکہناتھا کہ عمران خان کوطالبان خان کہنےوالوں نےاب طالبان سےمذاکرات کاراستہ اپنایاہے، امریکا عمران خان کی وجہ سےمذاکرات پرآمادہ ہواہے، بھارت سےتعلقات مسئلہ کشمیرکےحل سےمنسلک ہیں، بھارت ایک قدم آگےبڑھائے،ہم دوقدم آگےبڑھائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ڈی چوک میں کوئی دھرنالگاکردکھادے،126دن کادھرناصرف پی ٹی آئی دےسکتی ہے،تباہ حال معیشت اورتوانائی کابحران ورثےمیں ملا۔ہم نے اقوام متحدہ میں کھڑےہوکرناموس رسالت کاعلم بلندکیا۔

انہوں نے کہاکہ 30سال کےبعدریاض کی سڑکوں پرپاکستانی پرچم لہرایاگیا،عمران خان کی مثبت حکمت عملی سےبڑی سرمایہ کاری آئی ہے، سعودی عرب کابڑاوفدپاکستان آرہاہےاورایشیاکی سب سےبڑی آئل کمپنی پاکستان میں قائم کی جارہی ہےجبکہ قطرایک لاکھ پاکستانیوں کو ویزے دے گا، مشرق وسطیٰ سےبڑی سرمایہ کاری پاکستان آرہی ہے۔