سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ہسپتال سے کوٹ لکھپت جیل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق نواز شریف کو سخت سیکیورٹی میں جیل سے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
اس سے پہلے سابق وزیر اعظم سے تیمارداری کے لئے نواز شریف کی والدہ مریم نواز کے ہمراہ ہسپتال پہنچیں تھیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا نوازشریف کو ایک اسپتال سے دوسرے اسپتال لے جایا جارہا ہے، چار دن سے نوازشریف کو سروسز اسپتال میں رکھا ہے جہاں کارڈیک یونٹ نہیں ہے، اس شخص کی صحت سے کھلواڑ کیا جارہا ہے جو تین بار وزیراعظم رہ چکا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کی تضحیک کی جارہی ہے، ہمیں رحم کی بھیک نہیں چاہیے۔
اس موقع پر جاوید ہاشمی بھی نواز شریف کی عیادت کے لئے سروسز ہسپتال پہنچے مگر جیل حکام نے محکمہ داخلہ کی اجازت نہ ہونے پر انہیںنواز شریف سےملنے نہیں دیا۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف نے پی آئی سی کے بجائے جیل منتقلی کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔