لاہور میں پولیس اور رینجرز اہلکاروں کو اغوا کیا گیا جس پر آپریشن ہوا، وفاقی وزیر اطلاعات
لاہور میں پولیس اور رینجرز اہلکاروں کو اغوا کیا گیا جس پر آپریشن ہوا، وفاقی وزیر اطلاعات

نیب کے اختیارات میں کمی نہیں کر رہے،فواد چوہدری

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری نے کہاہے کہ کابینہ اجلاس میں علیم خان کی گرفتاری پر کوئی بات نہیں ہوئی،نیب کے اختیارات میں کمی نہیں کر رہے،اسے طاقتور کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب کی کارروائی میں غیرجانبداری،شفافیت انتہائی لازم ہے،فوج اور حکومت کے درمیان تاریخ کی بہترین کو آرڈینیشن ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کابینہ اجلاس کے بعد پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے قیمتوں کاباریک بینی سےجائزہ لینےکیلیے پرویز خٹک کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پہلے 6 ماہ میں مہنگائی کی شرح1.8 فیصد  رہی،سیمنٹ،ڈیزل،بجلی اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ ہوا ہے،منافع خوری کوقابوکرنے کیلیے اقدامات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سبزیوں اور دالوں کی قیمتوں میں کمی آئی ہے،پٹرول کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی اے سی کے دفتر کو استعمال کیا جا رہا ہے،شہبازشریف کواپنےعہدےسےفوری طورپراستعفادیناچاہیے۔

انہوں نے کہا کہ نیب کیسزمیں دیگرملوث ملزمان کو بھی پی اے سی میں شامل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)کےدورحکومت میں مہنگی گیس کا معاہدہ کیا گیا جس پر سبسڈی دینی پڑتی تھی،کابینہ اجلاس میں اضافی گیس بل پرایکسٹرنل آڈٹ کی ہدایت کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اربوں روپے کی کرپشن کرنے والوں کو پی اے سی میں شامل کرنے کی بات کی گئی،رضاربانی اورمشاہداللہ نےغیرقانونی طورپرمنسٹرانکلیومیں گھروں پرقبضہ کر رکھا ہے،وزیر اعظم نے الاٹمنٹ کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگلےمرحلےمیں فنکاروں اورصحافیوں کو صحت کارڈ دیے جائیں گے،وزیراعظم نےکابینہ اجلاس میں فاٹا کی ترقی کیلیے اقدامات کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ  غربت کے خاتمے کیلیے منصوبہ بنا لیا گیا ہے،اوور سیز پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں۔