پنجاب حکومت اور ق لیگ کے درمیان معاملات طے پا گئے، پاکستان تحریک انصاف نے اتحادی جماعت کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے ہیں۔
پنجاب حکومت نے کابینہ میں ق لیگ کو مزید ایک وزارت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے اور کل صبح 10 بجے گورنر ہاؤس میں نئے وزیر کی حلف برداری کی تقریب ہو گی۔
گورنر پنجاب چوہدری سرور نئے وزیر باور رضوان سے گورنر ہائوس میں حلف لیں گے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی دو دن قبل لاہور کا دورہ کیا تھا اور اجلاس کے دوران سانحہ ساہیوال سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی غور کیا گیا تھا ۔