امید ہے تمام اتحادی جماعتیں حکومت کا ساتھ چھوڑ کرعوام کا ساتھ دیں گی۔فائل فوٹو
 امید ہے تمام اتحادی جماعتیں حکومت کا ساتھ چھوڑ کرعوام کا ساتھ دیں گی۔فائل فوٹو

نئے پاکستان کی باتیں کرنے والے ہماری پالیسیوں پر گامزن ہیں،ن لیگ

مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کی باتیں کرنے والے پرانی پالیسی پر گامزن ہیں،گاڑیوں کے پلانٹ کے معاہد ےن لیگ کے دور حکومت میں ہوئے۔

اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں  نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جو منصوبے دسمبر 2018 میں مکمل ہونے تھے وہ آج تک نہیں ہوئے،ہماری 5 سالہ محنت کو موجودہ حکومت نے برباد کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں طاقت معیشت کی طاقت ہے،عمران خان نے تبدیلی کا نعرے لگا کر عوام کو دھوکا دیا۔

اس موقع پراحسن اقبال نے کہا کہ ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف سے کیا ہمارا تجارتی خسارہ چھپا ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے سست روی کا شکار ہیں،ملتان،لاہور موٹر وے تیار پڑا ہے یہ ان کا افتتاح ہی نہیں کر پا رہے،لاہور،سیالکوٹ موٹر وے کو دسمبر میں مکمل ہونا تھا،ابھی تک نہیں ہوا۔