کابینہ کی منظوری کے بعد مسودے کو صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کے پاس بھیجا جائےگا ۔فائل فوٹو
کابینہ کی منظوری کے بعد مسودے کو صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کے پاس بھیجا جائےگا ۔فائل فوٹو

جعلی اکاؤنٹس کیس پرقائم سی آئی ٹی نےکام شروع کردیا

جسٹس(ر)جاویداقبال کی زیرصدارت نیب کااجلاس اسلام آباد ہیڈ کوارٹر میں ہوا،اجلاس میں پراسیکیوٹرجنرل،ڈی جی نیب آپریشنز،ڈی جی نیب راولپنڈی شریک ہوئے۔

ترجمان نیب کے اعلامیے کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کیلیےکمبائنڈانویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے  جس کی سی آئی ٹی کی سربراہی ڈی جی نیب راولپنڈی کریں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ کہ جعلی اکاؤنٹس کیس پرقائم سی آئی ٹی نےکام شروع کردیا ہے،اجلاس میں جعلی اکاؤنٹس کیس کی ابتدائی رپورٹ کاجائزہ لیاگیا۔

ترجمان کے مطابق اجلاس میں مختلف مقدمات میں پیش رفت کاجائزہ بھی لیاگیا اجلاس میں مکمل لائحہ عمل اورمختلف ٹیمیں تشکیل دی گئیں،ٹیمیں نیب ہیڈکوارٹرز،کراچی جاکرشواہدکی بنیادپربیانات رکارڈکریں گی۔

ترجمان نے بتایا کہ اجلاس میں بینکنگ کورٹ سےمقدمہ احتساب عدالت منتقل کرنےپر تبادلہ خیال ہوا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کمبائنڈانویسٹی گیشن ٹیم کی براہ راست نگرانی کریں گے،اجلاس میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں سپریم کورٹ کےفیصلےپر بھی غور کیاگیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب نے سپریم کورٹ کےفیصلےپرمن وعن عمل کرنےکی ہدایت کی ہے،

چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاویداقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب قانون،ٹھوس شواہدپرتحقیقات کومنطقی انجام تک پہنچانےپریقین رکھتاہے۔