جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں سندھ حکومت نے نظرثانی اپیل سپریم کورٹ میں دائرکردی ہے۔
سندھ حکومت نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ 7 جنوری کے حکم نامے کے پیرا 29۔35 اور 37 پر نظر ثانی جائے۔
واضح رہے سات جنوری کے حکم نامہ میں وزیراعلی سندھ اور بلاول بھٹو زرداری کا نام نکالنے کے لیے زبانی احکامات دیئے تھے۔
پییرا 29 کے مطابق ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے کہا ہے کہ سندھ کے وزیراعلیٰ ایف آئی اے سے متعلق کسی بھی معاملے میں ملوث نہیں رہے اور وہ کسی قسم کی تحقیقات کے بارے میں لاعلم تھے۔
اسی طرح پیرا نمبر 35 میں کہا گیا تھا کہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے نام ناصرف ایگزیٹ کنڑول لسٹ (ای سی ایل) بلکہ جے آئی ٹی رپورٹ سے بھی نکالے جائیں۔
پیرا 37 میں کہا گیا تھا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کا تمام ریکارڈ قومی احتساب بیورو (نیب) منتقل کردیا جائے اور اگر مزید تحقیقات کی ضرورت ہے تو وہ بھی نیب اسلام آباد سے ہی کی جائیں۔