وزیر مملکت برائے ریو نیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ ہمارےدور حکومت کے پہلے 6 ماہ میں ایک ارب ڈالرز سے زائد سرمایہ کاری پاکستان آئی۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کےبغیر اتنی بڑی رقم آج تک پاکستان کو کبھی نہیں ملی،ہم نے جب ملک سنبھالا تو اس سےبڑا معاشی بحران پہلےکسی حکومت نےنہیں دیکھاتھا۔
مسلم لیگی رہنماؤں کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں وزیر مملکت حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پبلک سیکٹر ڈیویلپمنٹ پروگرام میں کٹوتی کی گئی ہے،سابقہ حکومت چھٹا بجٹ وقت سےپہلے دے گئے ، ایسی حرکت کسی جمہوری حکومت کو نہیں کرنا چاہیے ۔
انہوں نے مسلم لیگ ن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ انہوں نے پانچ سال میں ہسپتالوں کا جال بچھادیا ،المیہ ہے کہ ایک بھی ہسپتال ایسا نہیں جہاں یہ علاج کراسکیں ۔
حماد اظہر نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے 6 ماہ میں تجارتی خسارے میں پانچ فیصد کمی آئی ہے ،یہ جب چھوڑ کر گئے تو سرکلرڈیبٹ ایک ہزار ارب روپے سے تجاوز کرچکا تھا
ان کا کہنا تھا کہ ان کے دور میں سرکلر ڈیبٹ میں دگنےسے بھی زائد کا اضافہ ہوا ،ہمارےدور حکومت کے پہلے 6 ماہ میں ایک ارب ڈالرز سے زائد سے سرمایا کاری پاکستان آئی ،آئی ایم ایف کےبغیر اتنی بڑی رقم آج تک پاکستان کو کبھی نہیں ملی۔