ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کاوفد 13 مارچ کوبھارت کادورہ کرسکتاہے۔
ترجمان دفترخارجہ محمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارتی وفد 28 مارچ کو پاکستان کاجوابی دورہ کرسکتاہے،بھارت کی طرف سے مثبت ردعمل کی توقع کررہے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کرتارپورراہداری سمجھوتےکےڈرافٹ کوحتمی شکل دینےکیلیےپاکستان کی بھارت کوپیش کش کی ہے۔