جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کے لیے نیب کی مشترکہ ٹیم تشکیل

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کے لیے مشترکہ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

اجلاس کے دوران جعلی اکاؤنٹس کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر غور کیا گیا

یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ مشترکہ انویسٹی گیشن ٹیم کی سربراہی ڈی جی نیب راولپنڈی کریں گے ،چیئرمین نیب کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کی براہ راست نگرانی کریں گے ۔