آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے6 پولیس افسران کے تقررو تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ان کے احکامات کانوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیاہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کے احکامات پر ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم وہاڑی سجاد محمد خان ، ڈی ایس پی ٹو بٹالین ون پی سی لاہور شوکت علی جوئیہ کی خدمات ڈی آئی جی ٹریفک پنجا ب لاہور کے سپرد کی گئی ہیں۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ڈی پی او تلہ گنگ چکوال عبد الرحمان کو ایس ڈی پی او کلور کوٹ بھکر ، ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم شیخوپورہ جمیل احمد کو ایس ڈی پی او صدر نارووال ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز پاکپتن محمد نعیم ورک کو ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم شیخوپورہ تعینات کیا گیا ہے۔
آئی جی پنجاب کے احکامات پر ایس ڈی پی او چونیاں قصور سید مستحسن علی شاہ کی خدمات ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ، لاہورکے سپرد کر دی گئی ہیں۔