پاکستان کی بھارت کو کرتا رپور سمجھوتے کو حتمی شکل دینے کی پیشکش

پاکستان نے کرتار پور سمجھوتے کے ڈرافٹ کو حتمی شکل دینے کے لیے بھارت کو پیش کش کردی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہاہے کہ پاکستان کا وفد اس سلسلے میں13 مارچ کو بھارت کا دورہ کر سکتا ہےجس کے بعدبھارتی وفد 28مارچ کو پاکستان کا جوابی دورہ کر سکتا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنی طرف سے تمام معاملات کوحتمی شکل دیدی ہےاوراب اس معاملے میں بھارت کی طرف سے مثبت ردعمل کی توقع کررہے ہیں۔