دبئی میں 4 پاکستانی نوجوانوں پر بینک کی اے ٹی ایم چرانے کے الزام میں گرفتار کرکے فرد جرم عائد کردی گئی۔
پولیس کے مطابق مشین میں صرف 2600 درہم یعنی ایک لاکھ روپے تھے مگر کیش مشین کی مالیت 28 ہزار درہم یعنی دس لاکھ روپے تھی۔
دبئی پولیس کو ملزمان کی تلاش میں شارجہ پولیس کی مدد لینا پڑی اور بالآخر ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کی عمریں بیس سے اٹھائیس سال تک ہیں، ملزمان کودو ہفتے بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
سعودی پولیس کےمطابق ملزمان کو کیش مشین میں سے رقم نکالنے کے لئے بڑے پاپڑ بیلنے پڑے، ہتھوڑے کی مدد سے مشین کو بڑی مشکل سے توڑنا پڑا پھر رقم ہاتھ آئی۔