شہبازشریف پی اے سی میں کسی قیمت پر پسند نہیں۔ شیخ رشید

وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پی اے سی میں شہبازشریف کسی قیمت پر پسند نہیں ہیں،یہ بارگین کررہے ہیں، جو نہیں ہو گی۔

اسلام آباد میں کیریج فیکٹری ریلوے اسٹیشن پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے ریلوے مزدوروں کو تین تین ہزار روپے دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیر ریلوے شیخ رشید نے ریلوے ترقی کے بجائے تنزلی کی طرف گیا جس کی وجہ کمیشن مافیا اور چوری تھی، آج سے تمام ٹرینیں کیرج فیکرٹری میں بنیں گی، سیاستدانوں کے پاس بلٹ پروف گاڑیاں اور جیکٹس ہیں لیکن مزدور جس حالت میں تھے وہیں پر ہیں جب کہ ہم ریلوے بجٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے مزدوروں کی بہتری کیلیے اقدامات کریں گے۔

وزیرریلوے نے کہا کہ وزیر اعظم دس فروری کو تھر ایکسپریس کا افتتاح کریں گے اور ہم غریب مسافروں کو سہولتیں فراہم کرنے کیلیے کوشاں ہیں، ریلوے پولیس کی تنخواہ پنجاب پولیس کے برابر کرنا چاہتے ہیں جب کہ آئندہ برس ریلوے اپنا بجٹ خود بنا کر اسمبلی میں پیش کرے گی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان سے میرے معاملات سیٹل ہیں باقی سب اندر اور قلندر ہے، اسپیکر کا کیا مسئلہ ہے اللہ جانے کیا کون بشر ہے البتہ اسپیکر صاحب نے غیر قانونی کام کیا، ان کا کوئی حق نہیں کہ مجھے پے اے سی روکے جب کہ پی اے سی میں شہبازشریف کسی صورت میں پسند نہیں اور عمران خان کے پاس نہ ڈیل ہے نہ ڈھیل اور نہ دھکا ہے، ان کی سیاست قطری سے پتھری تک ہے۔